نئی دہلی13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سونے کے زیورات یا پرانا سونا فروخت کرنے جا رہے ہیں، فکر نہ کیجیے۔اس پرجی ایس ٹی نہیں لگے گا۔دراصل جی ایس ٹی کی ماسٹرکلاس میں کہا گیا تھا کہ اگر آپ پرانا جیول صرافہ تاجر کو فروخت کرتے ہیں تو وہ اس پر جی ایس ٹی کاٹ کر ادائیگی ہوگی۔تکنیکی زبان میں اسے ریورس چارج کا انتظام کہتے ہیں۔ایسا نظام میں جو لوگ جی ایس ٹی کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہے،اگر وہ کسی طرح کا سامان یا خدمات، قیمت کے بدلے میں رجسٹرڈ طبیب کو مہیا کراتے ہیں تو اس پر جی ایس ٹی لگانے کاحق رجسٹرڈ پارٹی کو ہوتا ہے۔عام بول چال کی زبان میں کہیں تو اشیاء یا سروس کے لئے ادا جی ایس ٹی کاٹ کرکیاجائے گا۔سونے کے تناظر میں دیکھا جائے تو اگر زیورات کے بدلے میں 10ہزار روپے ادا ہونا ہے تو تاجر9700روپے اداکرنے ہوں گے اور باقی 300روپے وہ سرکاری خزانے میں جمع کرایاجائے گا۔توجہ رہے کہ سونا یا سونے کے زیورات پرجی ایس ٹی کی شرح3فیصدہے۔